رحیم یار خانحکومت پنجاب نے ہائی کورٹ لاہور کے حکم مورخہ 26 مئی 2023ء کے تحت فصلوں کی باقیات کو جلانے کاجرمانہ 50000 روپے سے بڑھا کر 200000 روپے فی ایکڑ کر دیا ہے۔ عدالتی حکم کے تحت مکمل طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹوں کا جرمانہ 100000 روپے سے بڑھا کر 500000 روپے کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو جرمانے کے ساتھ پانی ڈال کر بند کروا دیا جائے گا۔ معزز عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ہدایت کی جاتی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
باقیات کو جلانے کاجرمانہ 50000 روپے سے بڑھا کر 200000 روپے فی ایکڑ کر دیا گیا