کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے

رحیم یار خان ( ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہ آئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی میں منظور ہونے والی تمام درخواستوں کی کنورشن فیس نئے ڈی سی ریٹ کے مطابق وصول کی جائے۔مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ کاروباری عمارات کی تعمیر کے نقشوں اور متعلقہ زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت کے معاملات ریونیو ریکارڈ اور مروجہ شرائط کے مطابق کلیئر ہونے چاہیں۔اجلاس میں نقشوں کی منظوری کے35کیسز زیر غور آئے جس میں بشمول4ہاؤسنگ سوسائیٹی کے تمام کیسز کے نقشوں کی منظوری دے دی گئی۔