
رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا ہے کہ عید الاضحی اور ممکنہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو الرٹ کر دیاگیا ہے۔ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 11مویشی منڈیا ں قائم ہیں جبکہ، مویشی منڈیوں میں مویشیوں کی وبائی بیماریوں لیمپی سکن ڈیزیز اور گانگو وائرس کے تدارک کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع میں دفعہ144کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کی شہری حدود میں سری پائے جلانے، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں شاہرات یا اہم مقامات، بلخصوص ائیر پورٹ کے اطراف پھینکنے پر پابندی عائد ہے جبکہ منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ ضلع کے کسی بھی مقام پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد ہے اسی طرح نہروں، سوئمنگ پولز میں نہانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اْٹھائے جانے والے اقدمات بارے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے اور شہری آبادی سے دور ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کرنے کے لائحہ عمل کو ترتیب دیا گیا ہے ضلع بھر میں 110مقامات پر عارضی کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ اسی تناسب سے شہر سے باہر آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے ڈمپنگ سائیٹس تیار کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کواٹر سمیت تحصیلوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج مسائل کے خاتمہ کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو کسی بھی عوامی شکایت پر فوری رد عمل دیں گے۔شکیل احمد بھٹی نے بتایا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے جامع پلان آف ایکشن تیار کر لیا گیا ہے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک رہیں گے اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، پی ایچ ایف ایم سی، ریسکیو1122نے اپنا پلان مرتب کرکے ڈاکٹرز وپیرا میڈیکس سٹاف کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی ہیں جبکہ کسی بھی شکایت