میاں محمد نواز شریف کے وطن واپس آتے ہیں رجیم چینج ہوگا اور ملکی سیاست میں بڑا سیٹ اپ تبدیل ہو جائیگا ، چوہدری جعفر اقبال گجر

مرکزی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوار ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا،جس میں حلقہ کی سیاسی سماجی شخصیات،تنظیمی عہدیداروں،پارٹی رہنما اور حلقہ کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ،سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کی بہتری اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بہتر فیصلے کر رہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ،بجٹ میں عوام پر ٹیکسز کا بوجھ نہیں ڈالا گیا،حکومت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ملک میں مہنگائی موجودہ نہیں سابقہ حکومت کی نااہلیوں کا نتیجہ ہے جس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے،موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنےکیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،بجلی ،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ ملک میںبہت جلد بڑی تبدیلی رونما ہو نے والی ہے،سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے وطن واپس آتے ہیں رجیم چینج ہوگا اور ملکی سیاست میں بڑا سیٹ اپ تبدیل ہو جائیگا ،میاں محمد نواز شریف وطن واپس پہنچ کر خود الیکشن کمپین کرینگے ،اس موقع پر چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ پبلک کے انعقاد کا مقصد حلقہ کے عوام سے ملاقات کرنا،ان کے مسائل سننا اور انہیں فوری طور پر حل کرنا ہے،کیونکہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے،حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔