رحیم یار خان : مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال،سٹی صدر و امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 262چوہدری محمد عمر جعفر نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد میں اوپن میٹنگ کا انعقاد کیا،اوپن میٹنگ میں سیاسی سماجی رہنماؤں،تنظیمی عہدیداروں سمیت حلقہ کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،چوہدری محمد جعفر اقبال اور چوہدری محمد عمر جعفر نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں ملک کے غریب عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور اتحادی حکومت نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ سے قبل بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گھی،آئل،چینی سمیت دیگر کیچن آئٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی کردی ہے تا کہ عوام اس سے براہ راست مستفید ہو،چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو حکومت کر رہی ہے،جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد،پنشنز میں 15 فیصد کی تجویز کی گئی ہے ،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد جعفر اقبال اور چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت پسند اور شیر کا نشان جیت کی علامت ہے،پاکستان مسلم لیگ ن نے کسی بھی لوٹے کو جماعت میں جگہ نہیں دی،ملک میں الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے،ملک میں الیکشن کا اعلان ہوتے ہیں سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس پہنچ جائینگے،ملک میں الیکشن میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

