وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق  کر دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں  امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کرتے ہوئے ستمبر تک درخواست پر پیش رفت کا امکان ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ  امریکا سے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فیسلیٹی کے تحت درخواست کی ہے ، درخواست امریکی محکمۂ خزانہ کے پاس ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشن زیرِ غور ہیں، قرضوں کی مدت 10 سال تک لے جانا چاہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکی بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے ۔