شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمیئن شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اب لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کے احکامات دیے تھے۔