ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس و مجالس کا انعقاد

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس و مجالس کا انعقاد ڈی پی او عرفان علی سموں ڈی سی ظہیر احمد جپہ کے دورے سکیورٹی کا جائزہ کیا، اہلکاروں نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئیے۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں نواسہ رسول پاک حضرت محمد مصطفیﷺ حضرت امام حسینؓ کے چلہم کے موقع پر ضلع بھر میں 15 جلوس اور 15 مجالس کا انعقاد شیڈول تھا جس میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں 3، بی ڈویژن 2، ائیر پورٹ 1، اقبال آباد 3، صدر صادق آباد 1، کوٹسبزل 1، احمد پور لمہ 1، جمالدین والی 1 اور تھانہ سٹی خان پور کی حدود میں 2 جلوس برپا ہوئے جبکہ مجالس میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں 1، آباد پور 2، رکن پور 1، سٹی صادق آباد 1، صدر صادق آباد 3، جمالدین والی 1، سٹی خان پور 3، صدر خان پور 1، ظاہر پیر 1 اور تھانہ سہجہ کی حدود میں ایک مجلس کا انعقاد ہوا جس میں سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے الرٹ رہتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے، اس موقع پر ایلیٹ فورس کے دستے بھی تعینات رہے، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ و دیگر پولیس ونگز نے بھی موئثر سکیورٹی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں، ڈی سی ظہیر احمد جپہ نے ضلع کے مختلف جلوس و مجالس کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو موقع پر ہدایات جاری کیں، ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر بھی اس سلسلہ میں متحرک رہے، ڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر چھتریوں، ٹھنڈے پانی، کھانے و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا تھا، اس موقع پر جلوس و مجالس کو تھری لیئر سکیورٹی حصار فراہم کیے گئے، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال میں لائے گئے، سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی، جلوس و مجالس میں داخل ہونے والے زائرین کی جامہ تلاشی کی گئی ممنوعہ اشیاء انٹری پوائنٹ پر ہی روک لی گئیں، جلوس کے راستوں میں اونچی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے پولیس اہلکاروں کو جانفشانی سے سکیورٹی فرائض سر انجام دیتے ہوئے جلوس و مجالس میں شامل افراد کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جبکہ موٹر سائیکل گاڑیوں کی پارکنگ ایک خاص فاصلے پر رکھی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے

۔