
رحیم یارخان : ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ترقی یاب ہونے والے انسپکٹرز کو رینک لگائے، مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب میں دفتر کے تمام ہیڈ آف دی برانچز کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے پنجاب بھر کے 328 سب انسپکٹرز کو ڈی پی سی میں کامیابی حاصل کرنے پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی تھی جس میں ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے 15 سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں جو کہ انسپکٹر کے عہدے پرترقی یاب ہوئے، ترقی پانے والوں میں لیڈی انسپکٹر وسیم کوثر، انچارج سکیورٹی برانچ حسین رضا نظامی، ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور شبیر احمد جھورڑ، انچارج آرگنائزڈ کرائم صدر سرکل محمد رفیق خان چانڈیہ، انسپکٹر امجد حسین دشتی، ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد اکبر علی جوئیہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن جام محمد اعجاز، ریڈر ٹو ڈی پی او شبیر احمد، ایس ایچ او تھانہ شیدانی حسن اقبال، ایلیٹ فورس کے ارسلان ساجد، انچارج کمپلینٹ سیل رانا محمد اشرف، سی ٹی ڈی میں تعینات رانا اقبال حسین، انسپکٹر اسداللہ خان مستوئی، ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان شہزاد ارشد اور ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر چوہدری فقیر حسین شامل ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی لیگل رانا محمد رزاق کے ہمراہ پر وقار تقریب میں تمام انسپکٹرز کو ترقی کے بیج لگائے اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کے ہیڈٖز نے تقریب میں شرکت کی اور ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی۔