نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ٹرانسجینڈرز، بزرگ و معذور افراد کی سہولت کے لیے ہفتے کا دن مقرر کر دیا گیا

رحیم یارخان : پولیس تحفظ مرکز کی کاوش بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام آفس میں خواجہ سراء، معذور و معمر افراد کے لیے ہفتہ کا دن مقرر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا رحمت اللہ نے انچارج پولیس تحفظ مرکز فراز انشاء مزاری کی ملاقات میں دن مقرر کر دیا۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ڈی پی او آفس میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے لیے قائم کردہ پولیس تحفظ مرکز اس سلسلہ میں ہر سطع پر اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہوا نظر آرہا ہے گزشتہ روز انچارج پولیس تحفظ مرکز فراز انشاء مزاری نے اپنے اسسٹنٹ کاشف لطیف اور وی ایس او قمبر کشش کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ سکیم رانا رحمت اللہ سے ملاقات کی اس موقع پر ربانی بلوچ بھی موجود تھے فراز انشاء نے ٹرانسجینڈرز، معمر اور معذور افراد کی سہولت کے لیے الگ کاؤنٹر یا پھر ہفتہ میں ایک دن مقرر کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ یہ لوگ اس سکیم میں اپنا اندراج و دیگر معاملات آسانی سے حل کروا سکیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ سکیم رانا رحمت اللہ نے باہمی مشاورت اور غور وخوض کے بعد ٹرانسجینڈرز، معمر اور معذور افراد کی سہولت کے لئیے ہفتے کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر ہفتے کے روز ان کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے جس پر فراز انشاء مزاری نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ مستحق طبقات ہیں جن کی ویلفیئر اور بھلائی ہر شعبہ کی ذمہ داری ہے تاکہ یہ لوگ اپنے بنیادی حقوق بلا تاخیرورکاوٹ حاصل کر سکیں۔