وزیر اعلی مریم نواز کا پاک فوج سے فاتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر اظہار تشکر

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پاک فوج سےفاتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعلی نے کامیاب مشق پر فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ایویونکس اور جدید نیوی گیشن ٹیکنالوجی سے لیس فاتح ٹومیزائل پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے داعی ہیں لیکن دفاع سے غافل نہیں، فاتح ٹومیزائل 400 کلومیٹر تک انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔میزائل فاتح ٹو دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔