محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات،مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت، جنگ بندی کا خیرمقدم

اسلام آباد :وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی سفیر نے  جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی۔

ملاقات میں اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا، ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔

محسن نقوی کاکہناتھا کہ امریکی نائب صدر، اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنرہمارے خصوصی مہمان ہوں گے،مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا جامع پلان تیار ہے،امریکی سفر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔