اوورسیز پاکستانیوں کی بطور  زرمبادلہ  بھجوائی  ر قوم سے  ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے, سید قمر رضا

دبئی:

او پی ایف کے چئیرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام  پاکستان  پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے چیئرمین اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن  کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر میاں منیر ہانس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 
 تقریب میں قونصل  جنرل آف پاکستان حسین محمد ،  پاکستان قونصلیٹ دبئی کے دیگر اعلی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع  پر او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے  اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے شرکائے تقریب کو آ گاہ کیا- انہوں نے اس موقعے پر شرکاء کی جانب سے پوچھے گِئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا اوپی ایف کی ذمہ داری ہے  اور اس سلسلے میں حکومتی تعاون سے مختلف اسکیموں پر کام جاری ہے ۔اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین   شبیر مرچنٹ، بزنس کونسل شارجہ کے قائم مقام صدر سید سلیم اختر  اور  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوھدری خالد حسین نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی برادری کے تجارتی تعلیمی اور سماجی مسائل کی نشاندہی کی ۔ قونصل  جنرل آف پاکستان حسین محمد نے موجودہ صورت حال میں محتاط اور ذمہ دارانہ طرزعمل اختیار  کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افوہوں پر کان نہ دھریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ اپنے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لیئے ہمہ وقت تیار ہے ۔
تقریب کے میزبان میاں منیر ہانس نے او پی ایف کے چیئرمین  سید قمر رضا کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیئے او پی ایف اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے امارات میں مقیم پاکستانیوں کو یہاں کے قوانین کا مکمل احترام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم اپنے اماراتی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ضرورت پڑنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے- میاں منیر ہانس نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین  پیش کیا اور عرب امارات  پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ۔