پی ٹی آئی نے حکومت کو ریلیف دلوانے کیلئے جلسہ منسوخ کرایا،نورین خان

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے کینسل کروایا تاکہ حکومت کو ریلیف دیا جا سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نورین خان کاکہناتھا کہ  اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر حکومت کو ریلیف دیا گیا، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے بدلے عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی ریلیف حاصل نہیں کیا گیا۔ نہ ہی فیملی ملاقاتوں کے لیے کوئی مؤثر آواز اٹھائی گئی اور نہ ہی ان کی غیرقانونی قیدِ تنہائی کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام کیا گیا۔