ویب ڈیسک:
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کا اقوام عالم کے لیے پیغام
جیو اور جینے دو
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی امن کے لیے کاوشیں لائق تحسین
سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے مشرق وسطی میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے لیے انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی بے مثال قیادت نے لبنان سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی کے لیے جو مخلصانہ کردار ادا کرتے ہوئے ایک تہذیب کو مٹنے اور نسل کشی سے بچایا ہےاُس کی اس وقت دنیا معترف ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔اُنھوں نے اقوام عالم کو جیو اور جینے دو کا فامولہ دے کر یہ پیغام دیا ہے کہ اس فارمولے کے تحت عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے
