ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، خرم شہزاد

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرِ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کی قلت یا سپلائی میں تعطل کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ تقریباً 24 دن کے لیے کافی تھا جسے مؤثر حکمتِ …

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرِ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کی قلت یا سپلائی میں تعطل کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ تقریباً 24 دن کے لیے کافی تھا جسے مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے بڑھا کر اب چار ہفتوں تک کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ اور اپریل کے مہینوں کے لیے تیل کے ذخائر مکمل طور پر دستیاب ہیں اور سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب پچیس کروڑ روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشی استحکام مزید مضبوط بنایا جا سکے۔