رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت متوقع سیلابی صورتحال اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل افسران شہروں میں نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل، مین ہولز کے کور یقینی بنائیں،مین ہولز کور کی عدم دستیا بی کے باعث کسی بھی حادثہ کی ذمہ داری متعلقہ ایم سی کے چیف آفیسر پر عائد ہو گی، ایکسین ہائی ویز شہری حدود میں شاہرات کی تعمیر کے باعث متاثر ہونے والی سیوریج لائنز او رمین ہولز کی فوری مرمت یقینی بنائیں، غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محکموں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ریسکیو1122، انہار، لائیو سٹاک، زراعت، میونسپل اداروں، زراعت د دیگر حکام کے ہمرا ہ دریائے سندھ کےء بچاؤ بند، فلڈ ریلیف کیمپس کا تفصیلی جائزہ لیں۔متعلقہ اداروں کے پاس ضلع میں ہائی، درمیانی اور نچلی سطح کے سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام مواضعات کا مکمل ریکارڈ ہو نا چاہیے جبکہ امدادی کاموں میں استعمال ہونے والی سرکاری ونجی اداروں کے پاس دستیاب مشینری کا بھی مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے باعث ضلع میں نہروں میں نہانے پر دفعہ144کے تحت لگائی جانے والی پابندی پر بھی سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ نہروں پر نہانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔انہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چیف آفیسر صادق آباد و رحیم یار خان ذوہیب لغاری کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام میونسپل کمیٹیوں کے پاس دستیاب امدادی سامان ڈی واٹرنگ سیٹ، واٹر ٹینکر، باؤزر سمیت دیگر کا مکمل ریکارڈ اور فنکشنل سرٹیفکیٹس حاصل کئے جا چکے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت متوقع سیلابی صورتحال اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس