ڈی پی او عرفان علی سموں کو شہریوں کی جانب سے محافظ رحیم یارخان ایوارڈ سے نوازا گیا

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈی پی او عرفان علی سموں کو شہریوں کی جانب سے محافظ رحیم یارخان ایوارڈ سے نوازا گیا، عمر جعفر، اختر چہور، راؤف ربانی، راجہ سولنگی، ممتاز مونس اور عدنان مہاندرہ محافظ ایورڈ دیا۔ تفصیل کے مطابق کچہ آپریشن کر کے ڈاکو راج کا خاتمہ کرتے ہوئے ضلعی امن کی بحالی، اغواء برائے تاوان کے خاتمے، ملک بھر سے شہریوں کے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کی وارداتوں کے قلع قمع اور کچہ سے دہشت زدہ انسانوں کو معمول کی زندگی کی جانب راستے کھولنے اور شہریوں کو پر سکون کاروبار و نیند جیسی نعمت سے بہرہ مند کرنے پر گزشتہ روز ڈی پی او عرفان علی سموں کے اعزاز میں ٹاؤں حال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی عمر جعفر، پیپلز پارٹی کے رہنماء و عہدیدار راجہ ریاض سولنگی، ممبر پنجاب بار کونسل اختر علی چہور، معروف عالم دین و عہدیدار ضلعی امن کمیٹی مولانا عبدالراؤف ربانی، عدنان مہاندری ایڈووکیٹ، ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا ظفر شریف، سینئر صحافی عبدالقدوس سرخ پوش، ممتاز مونس، فیاض محمود بلوچ، میاں سجاد احمد، طاہر رحیم و عام شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،جہاں پر مختلف شخصیات نے ڈی پی او عرفان علی سموں کے کچہ آپریشن اور ضلعی پولیس کی قیادت و کامیابیوں بارے شاندار الفاظ میں تعریف کی اور انہیں َ،،محافظ رحیم یارخان،، کے ایوراڈ سے نوازا اور دستار پہنا کر ان کی خدمات کو سراہا گیا، اس موقع پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کچہ، کچے لوگوں اور کلچر پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ اب سابق دور کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہے ہیں ،کچہ آپریشن کی کامیابی کے مثبت اثرات اب صرف ضلع رحیم یارخان سندھ اور بلوچستان کے ملحقہ اضلاع ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں محسوس کیے جائیں گے۔

اشتہار