پاکستان پیپلز پارٹی نے 21 جون کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن جشن بے نظیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ملک بھر کے ہر بڑے چھوٹے شہر اور دیہات میں بھی کیک کاٹے جائیں گے اور خصوصی سیمینار اور تقریبات ہوں گی اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف ارگنائزر و سینئر رہنما عبدالقادر شاہین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 21 جون کو لاہور سمیت کسی شہر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی مرکزی جلسہ نہیں ہو گا البتہ ملک بھر میں یہ دن جشن بے نظیر کے طور پر منایا جائے گا ہر جگہ تقریبات ہوں گی کیک کاٹے جائیں گے اور شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا عبدالقادر شاہین نے ایک سوال کے جواب میں کہا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی بدولت اج ملک میں نہ صرف جمہوریت مضبوط ہے بلکہ یہ تیسری حکومت ہے جو اپنی ائینی مدت پوری کر رہی ہے عبدالقادر شاھین نے بتایا کہ اس وقت جنوبی پنجاب کے اہم شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکی ہیں اور انشا اللہ عید کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین سابق صدر مملکت اصف علی زرداری جنوبی پنجاب کا دورہ کریں اور اس دوران وہ اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور تنظیمی امور کا جائیزہ لیں گے جس سے جنوبی پنجاب کی تنظیمیں مزید فعال ہوں گی عبدالقادر شاھین نے کہا کہ 21جون کو لاہور میں کوئی جلسہ نہیں ہو گا اور نہ ہی پارٹی کی طرف سے جلسے کا کوئی اعلان کیا گیا ہے،۔
