پولیس کے کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری گھیرا تنگ 1 کروڑ سر کی قمیت والا بدنام ڈاکو میرا لٹھانی دو ساتھیوں سمیت سرنڈر، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو پرامن زندگی گزارنے کا موقع دیں گے

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) پولیس کے کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری گھیرا تنگ 1 کروڑ سر کی قمیت والا بدنام ڈاکو میرا لٹھانی دو ساتھیوں سمیت سرنڈر، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو پرامن زندگی گزارنے کا موقع دیں گے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں، عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے کارروائیاں جاری رہیں گی ڈی پی او عرفان علی سموں، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او عرفان علی سموں اور ٹیم کو شاباش۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کے کچہ میں حکمت عملی کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں جس میں کچہ کریمینلز کے خلاف گھیرا تنگ رکھا جا رہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، گزشتہ روز کچہ کے بدنام ڈاکو میرا لٹھانی نے اپنے دیگر دو ساتھیوں فدا عرف راٹھور اور زلفی لٹھانے کے ہمراہ ہتھیار چھوڑ کر خود کو پولیس کے سامنے پیش کر دیا، یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے ڈاکو میرا لٹھانی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے کر رکھی تھی، ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ہتھیار چھوڑ کر امن کا راستہ اپنانے والوں بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا باقی انہیں اپنے خلاف مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کرنا ہوگا، پولیس کی قانون شکنوں، عوام کی مال و جان کے دشمنوں اور قانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف پولیس کی ٹارگٹڈ بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین حکمت علی اور اعلی کارکردگی پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اشتہار