ٹریفک قوانین اور موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیم شدہ 2025 پر ہر صورت مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے ڈیوٹی پوائنٹ چیک کیے ،اہلکاروں کو ہدایات و احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے آفیسران و ملازمان کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین اور موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیم شدہ 2025 پر ہر صورت مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور دھند یا بارش میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے واضح کیا کہ دورانِ ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ شائستہ اور اخلاقی رویہ اختیار کیا جائے، تاکہ عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین اور موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہیاور ٹریفک حادثات کی شرح کو کم سے کم کرنا ہے۔

اشتہار