ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے مقامی ہوٹل میں کرسمس کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا


رحیم یار خان (ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے مقامی ہوٹل میں کرسمس کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔انھوں نے کہا کہ کرسمس مسیحی برادری کے لیے خوشی، امن اور نئے عزم کا پیغام لے کر آتا ہے اور یہ تہوار دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ یہاں ہر مذہب، نسل، رنگ سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو ریاست علی، ریڈز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد سلیم و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی، صفائی ستھرائی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ مسیحی برادری بلا خوف و خطراپنا مذہبی تہوار منا سکے۔

اشتہار