ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری

رحیم یارخان : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 5 جرائم پیشہ گینگز، 482 مجرمان اشتہاریوں سمیت 1125 ملزمان گرفتار، 49 لاکھ 18ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد، بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت، سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز میں شامل افسران و اہلکاروں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ مئی کے دوران ضلع بھر میں کی جانیو الی کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 5 خطرناک گینگ کے 17 اراکین، 482 مجرمان اشتہاری، مختلف جرائم و مقدمات میں مطلوب 470 ملزمان، 99 عدالتی مٖفروران، 27 عادی و ریکارڈی ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے عوام کا لوٹا و چرایا گیا 49 لاکھ، 18 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد ہونے پر اصل مالکان و مدعی مقدمات کے حوالے کر دیا گیا، اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 1 عدد کلاشن کوف، 51 پسٹل 30 بور، 14 پستول 12 بور اور 1741 روند و کارتوس، منشیات فروشی کے خلاف جاری کارروائیوں میں 5 چالوبھٹی شراب، 3234 لیٹر شراب، 650 کپی شراب، 36535 کلو گرام چرس اور 98 کلو بھنگ برآمد ہوئی، پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں چالان جیل کر دیا۔