آئندہ الیکشن میں رحیم یار خان میں چوہدری جعفر اقبال صاحب کوبھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجنے کا اعزاز حاصل کریں گے

چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد رحیم یار خان میں پبلک ڈے کے موقع پر سنئیر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 172سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اور سٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے سے حلقہ این اے 172 سمیت رحیم یار خان بھر سے عوام علاقہ نے جوک در جوک وفود کی صورت میں ملاقاتیں کیں۔ چوہدری محمد جعفر اقبال کو این اے 172 سےبطور مسلم لیگی امیدوار نامزد ہونے پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں رحیم یار خان میں چوہدری جعفر اقبال صاحب کوبھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔اس موقع پر سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 41 سال اپنی جماعت اور ملک کے لیے کام کیا ہے۔ 17 سال ہو گئے الیکشن نہیں لڑا مگر اس کے باوجود اپنے علاقے کی بھرپور خدمت کی ۔ آج آپ لوگ پروپیگنڈہ عناصر سے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں جو الیکشن لڑتے رہے عوام کے ووٹ لیتے رہے انھوں نے اس عوام کو کیا دیا۔ ہم نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا، تعلیم ، صحت اور دیگر عوامی فلاح کے مثالی کام کیے ہیں، یونیورسٹی، کالجز، ہسپتال اور سڑکیں بنوائیں۔ یہ جعفر آباد خاندان ہی ہے جس نے خدمت ، شرافت، اصولوں اور وفاداری کی سیاست کو اپنا محور و مرکز بنائے رکھا۔ الحمد للہ ہم نے اپنی پارٹی ، اپنے حلقے اور اپنے ملک کے لیے قابل فخر خدمات سرانجام دی ہیں۔ سیاست ایسے ہی نہیں کی جاتی، ہم نے اپنی پارٹی کے لیے جیلیں کاٹیں، مقدمات بھگتے اور مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا۔ آج ملک میں جو کچھ ہے وہ مسلم لیگ ن کی بدولت ہی ہے۔ اس وقت ملک میں جو موٹرویز کا جال بچھا ہے یہ قائد میاں محمد نواز شریف ہی کا وژن ہے۔ ہم اب نئے زاویوں اور بہتر حکمت عملی سے اپنے حلقہ این اے 172 کے عوام کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ روزگار کی فراہمی اور دیگر زندگی کی بنیادی سہولیات آپ لوگوں کی دہلیز تک پہنچائیں گے انشا اللہ

اشتہار