ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رانا نوید ممتاز عمر ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

رحیم یارخان : ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رانا نوید ممتاز عمر ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے، مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب حاضر سروس و ریٹائرڈ ساتھی پولیس افسران کی شرکت، تفصیل کے مطابق بطور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یارخان خدمات سرانجام دینے والے رانا نوید ممتاز عمر ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے جس پر ان کے اعزاز میں پر وقار الواداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی (ر) ساجد حسن، ڈی ایس پی (ر) ایاز محمود خان لغاری، ڈی ایس پی (ر) میاں مقبول احمد، ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری آصف رشید، ڈی ایس پی اللہ یار سیفی، ڈی ایس پی(ر) علی رضا شاہ کاظمی، انسپکٹرز رانا ظفر محمود خان، چوہدری اظہر اقبال، دیگر افسران مختلف ونگ ہائے، انچارج ہائے پٹرولنگ پوسٹس رحیم یارخان و دیگر اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر ان کی محکمہ پولیس کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سوینئر، گلدستے و دیگر تحائف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پر تکلف عشائیہ دے کر الواداع کیا گیا۔