صدر مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب کارروائیوں کے دوران خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر جوانوں کی جرات کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ‎بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود کی برآمد سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔