ڈی پی او عرفان علی سموں سے موٹر وے پولیس افسران کی ملاقات

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈی پی او عرفان علی سموں سے موٹر وے پولیس افسران کی ملاقات گنے کے کریشنگ سیزن پر تبادلہ خیال، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس ٹریفک کے بہاؤ میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موٹر وے پولیس افسران نے ڈی پی او عرفان علی سموں سے ملاقات کی جس میں گنے کے کریشنگ سیزن کے دوران ضلع بھر اور موٹر وے پر گنے کی ٹرالیوں کی آمد و رفت اور دیگر ٹریفک کو کنٹرول رکھنے اور ہمہ قسم کی رکاوٹوں کو ٹریفک نظام کو درہم برہم ہونے سے بچائے رکھنے کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مختلف تجاویز اور ٹریفک پلان پر غور خوض کرتے ہوئے تمام پولیس فورسز کے ایریاز کو منشن کیا گیا، ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ قبل ازیں ہونے والی میٹنگ میں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کر چکے ہیں جو کہ اپنی ڈیوٹی کے ایریاز میں ٹریفک کے بہاؤ کو معمول کے مطابق رکھنے میں پولیس کے تمام ونگز اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور موٹر وے پولیس کو جہاں مدد کی ضرورت درپیش ہو تو کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور موٹر وے پولیس سے بھی یہی امید ہے کہ وہ