رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور کے تعاون سے اسلامی بینکنگ پر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اسلامک بینکنگ قاری ظفر اقبال شریف نے ٹریننگ سیشن میں شریک شرکا کو خوش آمدید کہا
جس میں مختلف اسلامی بینکوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ راسلم جمشید (مینجر اسلامیک ایڈوائزر کمیٹی ) نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامیک بینکنگ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔سٹیٹ بینک پاکستان بہاولپور کی جناب سے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان اقبال حفیظ کو شیلڈز بھی پیش کی گی۔ اس موقع پر سنیئر وائس چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اسلامک بینکنگ ملک اعجاز بھی موجود تھے ۔
