جس کی ملکیت ۔۔۔۔ اسی کا قبضہ
پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم
پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں پر نا جائز قبضے کے1005 کیس نمٹا کر حیران کن تاریخی ریکارڈ بنا دیا
برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس، تفصیلی بریفنگ
صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف لائیو ڈیش بورڈ پر خود مانیٹر کررہی ہیں
پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کئے جائیں گے
زمین کے کیس کا جیسے فیصلہ ہوگا–فوری قبضہ بھی ہوگا کوئی تاخیر ، کوئی سفارش، کوئی کوتاہی نہیں—وزیر اعلی مریم نواز شریف کا حکم
زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے فیصلہ ادھورا ہے،کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر حقیقی طور پر نظر آنا چاہیے-مریم نواز شریف
پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا -مریم نواز شریف
زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں،دِنوں میں فیصلہ ہوگا-مریم نواز شریف