
رحیم یار خان (ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تعلیمی معیار، انتظامی امور، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران، اداروں کے سربراہان اور اساتذہ بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے اداروں میں جاری تعلیمی و انتظامی امور پر بریفنگ دی۔انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، گورنمنٹ کینال گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا۔ڈپ
ڈپٹی کمشنر نے نیو جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹنگ ایریاز، پینے کے پانی، صفائی کی صورتحال اور مجموعی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے بس اسٹینڈ اور اس کے اطراف میں مزید پودے لگانے اور شجرکاری کو فروغ دینے کی بھی واضح ہدایت جاری کی تاکہ ماحول کو سرسبز اور خوشگوار بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ صاف ستھرا، منظم اور خوبصورت شہر ہی عوامی سہولت اور بہتر معیارِ زندگی کی عکاسی کرتا ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے حصول کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

رحیم یار خان (ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے گزشتہ شب ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران گندم کا ٹرالر روکنے کی کوشش میں ٹرالر کی ٹکر سے شہید ہونے والے محکمہ خوراک کے ملازم عبدالجلیل کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔شہید اہلکار کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں ضلعی محکموں کے افسران، پولیس، سرکاری عمائدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی پیغام اور شہید کے بچوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے اعلان سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ورثاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین