نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا وطن واپسی کے سفر کے دوران مدینہ منورہ میں مختصر قیام ،روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری

مدینہ منورہ۔22نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے سفر کے دوران مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا ، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی ،ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دعا کی۔