
فلم کو ریلیز ہوئے 2 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے مگر اس میں جو کہانی بیان کی گئی ہے وہ اب بھی لوگوں کو مسحور کر دیتی ہے۔
درحقیقت 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ایٹیرنل سن شائن آف اسپاٹ لیس مائنڈ کو 21 ویں صدی کی چند بہترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منفرد انداز سے بتایا گیا تھا کہ ناکامی محبت کا ایک لازمی اور قیمتی حصہ ہوتا ہے۔
ڈائریکٹر مائیکل گونڈری کی اس فلم میں جوڑوں کے درمیان کے تعلق اور انسانی نیند کو انتہائی انوکھے انداز میں پیش کیا گیا۔
جب یہ فلم 2004 میں ریلیز ہوئی تو اس نے لوگوں کو دنگ کر دیا تھا کیونکہ اس کا آغاز فلم کے اختتام سے ہوا اور ایسا اسٹرکچرل لوپ پیدا ہوا جسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا