ضلع کے 463کاشتکاروں کو 10لاکھ سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کئے گئے

بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس رحیم یار خان
مورخہ 15 نومبر 2025

ہینڈ آؤٹ نمبر 385
رحیم یار خان (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تقسیم، ضلع کے 463کاشتکاروں کو 10لاکھ سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انو رجپہ نے ایم پی اے نسرین ریاض گجر، سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان،سردار عون لغاری، ڈائریکٹر زراعت جمیل غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم و دیگر کے ہمراہ بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والے خوش نصیب زمینداروں کو ٹریکٹرز کی چابیاں فراہم کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے مثالی اقدامات جاری ہیں۔ گرین ٹریکٹر اسکیم کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی اُن کی پیداواری استعداد میں اضافہ کرے گی، جس سے زرعی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔حکومت پنجاب کی اسکیم کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد کسانوں پر معاشی بوجھ کم کرنا اور انہیں سہولت کے ساتھ زرعی مشینری فراہم کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نسرین ریاض گجر، سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ، سردار عون لغاری نے کہا کہ اس انقلابی اسکیم سے نہ صرف کسانوں کو سستی جدید مشینری میسر آئے گی بلکہ زرعی پیداوار میں اضافہ، معاشی استحکام اور پنجاب کی زرعی ترقی میں نمایاں پیشرفت ہو گی۔تقریب میں کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا اور ٹریکٹرز کی فراہمی کو زرعی شعبے کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا۔