
رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ، ایلیٹ فورس، پیرا فورس، ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فلیگ مارچ میں شرکت۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ شہر کے اہم بازاروں، چوراہوں کا پیدل دورہ کیا۔ انہوں نے تاجر برادری، خریداری کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،انہوں نے سیف سٹی آفس کا بھی دورہ کیا اورکیمروں کی مدد سے کی جانے والی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن ومان کا قیام انتظامیہ اور پولیس کی پہلی ترجیح ہے۔شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پُر امن ماحول فراہم کرنا حکومت اور انتظامیہ کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برداری اور شہریوں نے شرپسند ٹولہ کی جانب سے ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا ہے ضلع بھر میں کاروباری مراکز کھلے اور ٹریفک کا پہیہ رواں دواں ہے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن ومان کی فضا کو مضبوط بنانا ہے۔ پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے عوام اورتاجر برادری کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔