
رحیم یار خان (ویب ڈیسک)پیرا فورس کی مارچ پریڈ تقریب کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی شرکت،پیرا فورس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی، قومی ترانوں کی دھن بجائی گئی، پیرا فورس کے جوانوں نے عوامی خدمت اور قانون کی بالا دستی کا عزم کیا۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا اعظم خان گوپانگ نے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قبضہ مافیا، ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک سپیشل فورس تشکیل دی ہے یہ فورس کمزور اور بے بس افراد کے حقوق، زمینوں اور جائیدادوں کی مضبوط محافظ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس پنجاب میں ایک نئے عہد کی شروعات ہے اور فرائض کی ادائیگی میں کوئی طاقت فورس کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکے گی۔انہوں نے پیرا فورس کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن سر انجام دیں اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے غریب، کمزور افراد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر (پیرا فورس) اعظم خان گوپانگ نے کہا کہ جوانوں کا عزم و جذبہ واضح ہے کہ اب قانون کی حکمرانی ہو گی یہ فورس وزیر اعلیٰ پنجاب اور عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پیرا فورس نے ناجائز تجاوزات و منافع خوری، قبضہ مافیا، زخیرہ اندوزی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی۔
