آئندہ چند روز تک دریائے سندھ میں انتہائی درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

رحیم یار خان(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر متحرک ہے، عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ضلع میں 21ریلیف کیمپس میں سے11کو فنکشنل کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ریلیف کیمپس میں ادویات، سانپ کاٹے کی ویکسین، وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات، کھانے پینے کے انتظامات سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سیلاب متاثرین کے مال مویشیوں کے تحفظ کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپ بھی فنکشنل کر دیئے گئے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے خاندانوں اور ان کے مال مویشیوں کو تما م سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے الرٹ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لئے مشینری اور دیگر امدادی سامان ریلیف کیمپس پر پہنچا دیا گیا ہے اور متاثر ہونے والے مواضعات سے عوامی انخلاء کو یقینی بنا رہے ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اووز، ریسکیو1122، پولیس، پیرا فورس،سول ڈیفنس، پی ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے متحرک ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں جبکہ فیلڈ ٹیمیں آبادیوں میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی احتیاط سے کام لیں اور ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت دیگر امدادی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔

بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس رحیم یار خان
مورخہ 7 ستمبر 2025

سیلاب الرٹ

رحیم یار خان:
دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122, پولیس اور دیگر اداروں نے ریسکیو سرگرمیاں تیز کر دیں

تحصیل لیاقت پور کے موضع نور والا میں متعدد دیہات زیر آب آ گئے

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ، پولیس ، سول ڈیفنس اور دیگر امدادی ادارے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف

اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم میلادی کھر کی ڈیمانڈ پر ڈپٹی کمشنر نے اضافی بوٹس اور امدادی کارکن لیاقت پور روانہ کر دیئے

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1123 ، پولیس اور پرائیوٹ کشتیوں کی مدد سے عوامی انخلاء ممکن بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ابراہیم میلادی کھر موقع پر موجود ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس رحیم یار خان
مورخہ 31۔ اگست 2025

رحیم یار خان: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

دریائے سندھ میں پانی کی آمد دو لاکھ 95 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر

آئندہ چند روز تک دریائے سندھ میں انتہائی درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں سے 13 ہزار 426 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

20 ہزار 237 لائیو سٹاک کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر

ضلع میں 21 فلڈ ریلیف کیمپس قائم 11 فنکشنل کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز