ڈی پی او عرفان علی سموں کے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری , چغتائی لیب کے ساتھ ایم او یو سائن

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں فلاح و بہبود اور ویلفیئر کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، چغتائی لیب کے ساتھ ایم او یو اسی سلسلہ کا حصہ ہے رعایت قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چغتائی لیب کے نمائندوں و عہدیداران کی انچارج ویلفیئر برانچ انسپکٹر عبید اللہ کے ہمراہ آفس آمد اور ایم او یو سائن کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ محکمہ سے چغتائی لیب سمیت مخلتف لیبز، تعلیمی اداروں اور ویلفیئر فاؤنڈیشنز نے ایم او یو سائن کیے ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کہ فلاح و بہبود اور ویلفیئر جس سے رعائتی پیکجز پر اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم کے حصول میں آسانی، چیکپ اور ٹسٹ کی سہولیات حاصل ہو رہی ہیں جس سے پولیس اہلکاروں کو آسانیاں میسر آرہی ہیں، انہوں نے اس موقع پر چغتائی لیب کے عہدیداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کیا اور دستاویزات کا تبادلہ کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کو رعائتی پیکج دینا قابل تحسین ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن نصراللہ وڑائچ کی کی ڈی ایس پی سٹی رائو دلشاد کے ہمراہ مسجد میں کھلی کچہری شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کے لیے احکامات جاری

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ایس پی انویسٹی گیشن نصراللہ وڑائچ کی ڈی ایس پی سٹی راؤ دلشاد کے ہمراہ مسجد میں کھلی کچہری، کافی تعداد میں شہریوں نے مسائل اور شکایات پر مبنی درخواستیں پیش کیں، ایس پی نصراللہ وڑائچ نے شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔ حکومت و آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت گھر کے نزدیک ترین مقام پر میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل راؤ دلشاد، ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ عاطف جتوئی کے ہمراہ منیر ریسٹ ہاؤس جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کو اپنی آمد کے بارہ میں آگاہی فراہم کی جس پر کافی تعداد میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات کے بارہ میں درخواستیں پیش کیں جس پر انہوں نے ان کے حل و ازالہ کے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس افسران کو میرٹ پر نمٹاتے ہوئے رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں 5 ملزمان گرفتار 2 کلو سے زائد چرس، دیسی شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری 5 ملزمان گرفتار چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں تھانہ ترنٖڈہ محمد پناہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد جمیل نے خاتون منشیات فروشہ حسینہ بی بی کو 1 کلو 100 گرام چرس، تھانہ صدر خان پور کے سب انسپکٹر عتیق الرحمن نے ملزم الطاف کو پسٹل تیس بور تین روند، تھانہ احمد پور لمہ کے سب انسپکٹر عبدالغفار نے ملزم نزاکت کو بیس لیٹر شراب، تھانہ رکن پورکے سب انسپکٹر فیض رسول نے ملزم نادرکو پسٹل تیس بور پانچ روند اور تھانہ صدر رحیم یارخان کے سب انسپکٹر آصف ندیم نے ملزم ساجد کو 1 کلو 240 گرام چرس برآمد ہونے پر حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے۔

ٹریفک پولیس کا خطرناک اوور لوڈ ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کارروائیاں شروع

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ٹریفک پولیس کا انسانی زندگیوں کے لیے خطرناک اوور لوڈ پھٹہ رکشوں و پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، کارروائی شروع۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد نے سینئر وارڈن شاہد عمران سنگھیڑا کے ہمراہ ضلع بھر کے ٹریفک سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ اوور لوڈ پھٹہ رکشے خطرناک حالت میں لوہے کا مال لے کر روڈز پر انسانی زندگیوں و دیگر نقصانات کا باعث بنتے ہیں جس پر ٹریفک سٹاف ضلع بھر میں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ کو روکا جا سکے، انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر اور چھتوں پر اوور لوڈٖنگ کی جاتی ہے جو کہ کسی بڑے حادثہ کو جنم دے سکتی ہے اس لیے اس پر بھی گہری نظر رکھیں اور اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قانونی کارروائی کر کے اس روش کی حوصلہ شکنی کی جائے جس پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یار خان