ڈی پی او عرفان علی سموں نے نئے تعینات کیے گئے ایس ایچ اوز اور پولیس چوکی انچارجز کو بیج لگائے ہدایات و احکامات جاری کیے

رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ نئے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا سہنری موقع ہے، مظلوم، غریب اور بے کس کی داد رسی او جرائم پیشہ عناصر کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر جیل روانہ کریں پتہ لگنا چاہیے کہ نیا تھانیدار آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعینات کیے گئے ایس ایچ اوز تھانہ کوٹسبزل صدام حسین دگڑوچہ، ایس ایچ او بھونگ عبدالغفار، ایس ایچ او شیدانی جاوید خان گوپانگ، ایس ایچ او تبسم شہید اسامہ رحمان لاڑ، ایس ایچ او پکالاڑاں محمد عاصم، ایس ایچ او رکن پور غازی ضیاء الحق چانڈیہ، ایس ایچ او سٹی سی ڈویژن اظہر اقبال، ایس ایچ او ائیر پورٹ محمد عاطف، چوکی انچارج خانبیلہ فہیم رشید اور چوکی انچارج بہادر پور احمد بن قاسم کو ایس ایچ اوز و چوکی انچارج کے بیجز لگاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ، پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے والے اور جذبہ سے سر شار پولیس افسران کو بطور ایس ایچ او و چوکی انچارج کے طور پر موقع دیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں و صلاحٰیتوں کا لوہا منوائیں اور اس سہنری موقع کو کسی صروت ضائع نہ جانے دیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ اور پولیس چوکی پر آنے والے مظلوم، غریب اور بے کس متاثرین کی داد رسی کو یقینی بناتے ہوئے علاقہ میں موجود جرائم پیشہ عناصر کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر جیل چالان کیا جائے جو کہ کسی بھی طور کسی رعایت کے مستحق نہیں پتہ چلنا چاہیے کہ نیا تھانیدار آیا ہے جوکہ مظلوم کا سہارا اور ظالم کو کیفر کردار تک لے جانے والا ہے۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے کچہ ایریا میں بہترین خدمات پر پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کچہ ایریا میں بہترین خدمات پر پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد سے نوازا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے اپنے دورہ کچہ ایریا کے دوران کچہ میں قائم مختلف پولیس کیمپس میں تعینات ضلعی پولیس، ریورائن پولیس، بیرون اضلاع سے تعلق رکھنے والی ایلیٹ فورس کی ٹیمز سے تعلق رکھنے والے 1 سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئیز، 4 ہیڈٖ کانسٹیبلان، 45 کانسٹیبلان، ایک لانگری اور ایک سینٹری ورکرر کو چاق و چوبند رہتے ہوئے بہترین طور پر خدمات کو سر انجام دینے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور گزشتہ روز اس سلسلہ میں آرڈرز جاری کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ جاری کر دئیے۔