پیرس۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) کی یورپ کے لئے پروازیں بحال ہونے کے بعد پیرس کے لئے اس کی پہلی پرواز جمعہ کو چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پیرس اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں دو بار ہر جمعہ اور اتوار کو پروازیں چلائی جائیں گی ۔ براہ راست پروازوں سے پاکستان اور فرانس کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ استوار ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان رابطے،تجارت اور سیاحت کے مواقع میں بھی اضافہ ہو گا۔ قبل ازیں وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے پیرس کے لئے افتتاحی پرواز کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا ۔
پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازیں بحال ہونے کے بعد پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی