DG ISPR کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی UMT لاہور کے اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(UMT) لاہور کے طلباء اور اساتذہ نے DG ISPR سے ملاقات اور بات چیت کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا
پاک فوج کے خلاف جو بھی منفی پراپیگینڈہ بنا تحقیق کے پھیلایا جاتا رہا آج اس حوالے سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔
آج DG ISPR سے براہِ راست بات چیت کرکے ہمیں حقیقی معنوں میں پاک فوج کیخلاف پھیلائی جانیوالی منظم Disinformation اور Fake News کے بارے میں آگاہی ملی۔
DG ISPR نے جس باوقار انداز میں ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے وہ انتہائی خوش آئیند اور حوصلہ افزاء تھے۔
طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اسطرح کے سیشن تواتر کیساتھ ہونے چاہیئے تاکہ نوجوانوں اور پاک فوج کے مابین خلاء کو کم کیا جائے اور غلط فہمیوں کا تدارک ہو۔
اس بات میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصاً طلباء پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں