حضرت شاہ عنایت اللہ قادری رح کا تین روزہ عرس شروع

ویب ڈیسک: حضرت بابا بھلے شاہ رح کے مرشد شاہ عنایت اللہ قادری رح کا تین روزہ عرس لاہور میں شروع ہے۔ دربار کے گدی نشین میاں حماد عارف قادری عرس کی تقریبات میں خصوصی دعائیں کروائیں گے۔ زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کے لیے دربار شریف پہنچنا شروع ہو گئی۔۔۔شاہ عنایت اللہ قادری رح کا عرس ہر سال 26--27---28 جمادی الثانی میں منایا جاتا ہے۔