رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلان طارق، ظہور، عرفان اور سلطان اے ایس آئی ترقی یاب، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی ٹریفک اصغر علی کے ہمراہ رینک لگائے۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے ہر شعبہ پولیس کے اہلکاروں کو بروقت ترقی یاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ٹریفک پولیس رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبلان طارق محمود، ظہور احمد، عرفان عادل اور سلطان احمد کے ترقی یاب ہونے پر ڈی پی او آفس میں رینک پنگ سرمنی کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی ٹریفک اصغر علی کے ہمراہ انہیں اے ایس آئی کے رینک لگائے اور مبارک باد پیش کی۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی اصغر علی کے ہمراہ ترقی یاب ہونے والے ٹریفک پولیس افسران کو رینک لگائے مبارک باد دی