لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ہفتہ کے روز گجر چوک ماڈل ٹائون میں سستے کرسمس بازار کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ محمد یوسف ، چیئرمین یو سی 226 چوہدری یوسف جاوید ،پاسٹر فرحان ایرک، کوآرڈینیٹر گلریزخان، شعیب مغل، عثمان شیرازی ، چوہدری اشرف، باجی مہوش، باجی مارگریٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
کرسمس کے موقع پر سستا کرسمس بازار مسیحی برادری کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اسمبلی میں اقلیتوں کی بہتری کی بات کی ، میں اپنے حلقے سے 70 ہزار مسیحی برادری کے ووٹ لے کر اسمبلی پہنچا ہوں ، حلقہ میں جلد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر نے مقامی کرسچین کمیونٹی کو قبرستان کی جگہ کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نےسستے کرسمس بازار کا دورہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ محمد یوسف نے وفاقی وزیر کو سستا کرسمس بازار میں اشیا ضروریہ کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں عطا اللہ تارڑ نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔