وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کےقطرے پلادیئے گئے

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں انسدادپولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 91 ہزار 12 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کے چھٹے روزاضافی ایام میں باقی رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے۔مہم کے دوران 4 لاکھ 91 ہزار 12 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے۔

پولیو مہم کا 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف عبور کر لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق شہر میں حدف سے زائد 29 ہزار 887 اضافی بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے، اب تک 855 انکاری کیسز کو قائل کرتے ہوئے قطرے پلائے گئے،بس اڈوں پر 43 ہزار 45 بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔