رحیم یار خان: اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے سبزی و فروٹ منڈی اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ اور شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں، بازاروں اور کاروباری مراکز کا وزٹ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت اور ریٹ لسٹوں کی تمام کاروباری مراکز پر نمایاں جگہوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مختلف علاقوں میں عملہ صفائی کی حاضری چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے میونسپل عملہ تمام وسائل بروئے کار لائے اور شہر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ شجر کاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفرکا سبزی و فروٹ منڈی اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ