رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری کمیٹی کی جانب سے متعدد کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کے کیسز پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بغیر نقشہ منظوری تعمیر ات کا آغاز کرنے والے کاروباری مراکز کو بھاری جرمانے اور نقشے منسوخ کئے جائیں جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران این او سی اجراء سے قبل کمرشل سائیٹس کا از خود جائزہ لیں اور قواعد و ضوابط مکمل ہونے پر بلا تاخیر محکمانہ این او سی جاری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بزنس کمیونٹی کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے لئے حکومت پنجاب کی گائیڈ لائن پر مکمل سہولیات فرام کر رہی ہے اور حکومتی قواعد و ضوابط مکمل کرنے والے نقشہ جات کے کیسز بلا تاخیر منظور کئے جا رہے ہیں تاکہ کاروباری شخصیات جلد از جلد اپنے کاروبار کا آغا ز کر سکیں۔انہوں نے کمیٹی میں پیش ہونے والے تمام نقشہ جات کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات اور قوانین پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائیں۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس