اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور شر پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی عمل داری کےلئے انہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ، وہ اسلام آباد پولیس کے بہادر سپوت ہیں اور ہمیں ان پر ناز ہے۔