رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ چار کانسٹیبلان کی شہادت میں ملوث تین مرکزی ملزمان و خطرناک ڈاکو پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں ، ہلاک ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل کانسٹیبل اکبر گوپانگ جبکہ حال ہی میں بچاؤ بند پولیس پکٹ پر تین کانسٹیبلان امتیاز، جہانگیر اور طارق کو شہید کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی بھونگ سرکل سیعد احمد، ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ اور انچارج آرگنائزڈ کرائم سیف اللہ ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت برسرے پیکار ہے اور جدید ٹیکنالوجی ، ہیومن انٹیلیجنس و دیگر ضروری تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پوری تن دہی سے کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آج پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ بھونگ کے علاقہ جگنو باغ موضع غلام احمد اباد میں کچھ مسلح ملزمان کسی بڑی واردات کی نیت سےموجود ہیں جس پر ڈی ایس پی بھونگ سعید احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او بھونگ نوید نواز واہلہ، انچارچ آرگنائزڈ کرائم صادق آباد سیف اللہ ملہی، ایلیٹ ٹیمز و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کچہ ایس او پی کے مطابق بھر پور تیاری کے ساتھ اس ٹارگٹڈ آپریش کے لیے جب جگنو باغ پہنچے تو مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،مزید نفری طلب کر کےپولیس نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا گھیراؤ شروع کر دیا، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران تین خطرناک ڈاکو قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی ہلاک ہوگئے دوران سرچ آپریشن جن کے پاس سے تین عدد کلاشن کوفس اور متعدد روند بھی ملے ہیں جو کہ قبضہ پولیس میں لے لیے گئے، جب کہ ان کے دیگر ساتھی گھنے باغ کی آڑ لیتے ہوئے فائرنگ کے دوران وسیع رقبے پر کاشت فصل کماد میں فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ یہ ہلاک ہونے والے ڈاکو انتہائی خطرناک تھے کو کہ متعدد سنگین جرائم میں ملوث چلے آرہے تھے، انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل2022میں کانسٹیبل اکبر گوپانگ اور بعد ازاں حال ہی میں بچاؤ بند پر پولیس پکٹ پر حملہ کر کے تین کانسٹیبلان امتیاز، جہانگیر اور طارق کو شہید کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں کوئی نو گو ایریا نہیں پولیس امن و امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طور پر پورا کرتی رہے گی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی رکھا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی جاری رہے گی۔
ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد کی پیروی پولیس افسران، نائب کورٹس، سی آر اور سٹاف اور تعمیلی اہلکاروں سے میٹنگ ہدایات جاری کیں
رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ عدالتوں میں تصفیہ طلب مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے پولیس کے تمام ذمہ دار ونگز فعال کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ جات کے ضلع بھر کی عدالتوں میں پیروی مقدمات پر مامور سب انسپکٹرز و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، سی آر او اہلکاروں، عدالتوں میں تعینات نائب کورٹس اور تھانہ جات کے تعمیلی سٹاف سے ہونے والی سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب مقدمات چالان عدالت ہو جاتے ہیں تو پیروی پر مامور پولیس افسران پر انتہائی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوں تاکہ ملزمان کے خلاف مقدمات کے تصفیہ جات جلد از جلد ہو سکیں اور ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں، ان کی مدد کے لیے تعمیلی سٹاف مقدمات کے فریقین، گواہان کو عدالت کے طلب کرنے پر ورنٹ اور سمنات کی تعمیل کو سو فیصد یقینی بناتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور اس مزید بہتری لائیں، انہوں نے سی آر او سٹاف کو ہدایت کی کہ ملزمان کو ریکارڈ آپ ڈیٹ رکھے ان کی جو بھی حسب ضابطہ تکمیل ان کے ذمہ ہے ہر صورت کرے اور کریمینل ریکارڈ کارڈ ہر ملزم کو تیار ہونا چاہیے جس پر تمام تر تکمیلات درست ہوں اور ملزمان کے نشانات انگشت لازمی لگوائیں، اسی طرٖح انہوں نے نائب کورٹس کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں میں پیش ہونے والی امسلاجات کی موجودگی کو یقینی بنائیں، پیروی افسران کو ریکارڈ فراہم کریں اور اپنے فرائض منصبی احسن طور پر ادا کر کے مقدمات کے تصفیہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عدالتوں میں جاری مقدمات کے فیصلے تیزی سے ہوں اور اس سلسلہ میں کوئی بھی ونگ کسی قسم کی پیشہ ورانہ امور میں غفلت لاپرواہی ہر گز نہ کرے۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر ناصر جاوید رانا کی فریقین درخواست ہائے اور معطل اہلکاروں کی شنوائی
رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) ایس پی ہیڈ کوآر ٹر ناصر جاوید رانا نے فرقین درخواست ہائے اور معطل پولیس اہلکاروں کی شنوائی کی۔ تفصیل کے مطابق افسران بالا کو دی جانے والی شہریوں کی درخواستوں کو ٹائم لائن کے مطابق بروقت میرٹ اور انصاف کے تقاضوں پر نمٹانے کے لیے ایس پی ہیڈ کوآرٹر ناصر جاوید رانا اپنے دفتر میں گزشتہ روز متعدد فریقین درخواست ہائے کو روبرو سنا اور ان کی درخواستوں کو یکسو کرنے کے لیے ان درخواستوں کو بغور پڑھا اور فریقین کی زبانی بھی ان کی درخواستوں کے متلعق زبانی شنوائی کی، دریں اثناء انہوں نے پولیس لائن میں موجود مختلف پیشہ ورانہ امور میں غفلت لاپرواہی میں معطل ہونے والے پولیس اہلکارں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
پولیس سکیورٹی الرٹ ضلع بھر کے چرچ ہائے میں مسیحی برادری کی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر کے چرچ ہائے میں مسیحی برادری کی پرامن عبادات و دعائیہ تقاریب کا انعقاد۔ تفصیل کے مطابق بروز اتوار مسیحی برادری کی بڑی تعداد میں ضلع بھر چرچ ہائے میں آمد متوقع ہوتی ہے جس میں وہ خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں جسے مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے جس میں پولیس افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے جنہوں نے چاک و چوبند رہتے ہوئے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے، اس موقع پر سکیورٹی برانچ و دیگر پولیس کے خفیہ ونگز اور چرچ ہائے کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی گارڈز نے بھی فرائض سر انجام دئیے، گشت پر مامور پولیس پارٹیز نے مشکوک گاڑیوں، اشیاء اور اشخاص پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا، پولیس سکیورٹی میں ضلع بھر کی مسیحی برادری نے پر امن طور پر اپنی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا اور پولیس سکیورٹی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔