
رحیم یارخان (ویب ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان شہداءکی قربانیاں ہمارے حوصلوں کو مزید بلند کرتی ہیں کریمینلز کا انجام نوشتہ دیوارہے اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لیں گے، پولیس نے کچہ ماچھکہ اور بھونگ میں پانچ خطرناک ڈاکواؤں کوجواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ان کے منطقی انجام تک پہنچایا، کچہ پولیس کے لئے بیٹل فیلڈ ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور قانون کی رٹ و امن و امان کا تسلسل ترجیح ہے شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق شہدی پولیس لائن میں کچہ ماچھکہ میں فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ رانا محمد رمضان اور کچہ بھونگ میں ڈاکوؤں کے رات کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ حملہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبلان طارق، امتیاز اور جہانگیر شہید کے نماز جنازہ کے موقع پر آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رحیم یارخان عمران احمد ملک، ڈی پی او راجن پور دوست محمد کھوسہ اور بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری تھری ملتان ایس پی محمد سلیم خان نیازی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کچہ ماچھکہ اور بھونگ پولیس کے لیے بیٹل فیلڈ کی حثیت رکھتے ہیں جہاں پر تعینات پولیس افسران و جوان عوام کی جان و مال کے تحفظ امن و امان کے تسلسل اور ریاست اور قانون کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے شب و روز نامساعد حالات و موسم کی سختیوں میں حالت جنگ میں زندگی گزارتے ہیں جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کچہ کے حالات و مسائل کے مطابق پولیس فورس کو تمام تر وسائل اور سہولیات کے ساتھ ویلفیئر کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، اے ایس پی بھونگ سرکل ایاز خان، شہید ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ رانا محمد رمضان، انچارج سی آئی اے صادق آباد ملک محمد سلیم درگھ اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ جبران جیراد اور ٹیم نے شہری کو ٹریپ کے ذریعے اغواء برائے تاوان کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے خطرناک ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے جرات، بہادری اور بے جگری سے مقابلہ کیا فائرنگ کے تبادلہ میں چار خطرناک ڈاکوؤں رکھو کوش، صدیق شر، کمبو عرف قمبیر کوش اور جادا جھکرانی کو سخت مقابلہ کے دوران ہلاک کر کے ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا جبکہ اس مقابلہ میں سکھی کوش، منی کوش سمیت چار ڈاکو زخمی بھی ہوئے، اس دوران فرض کی راہ میں بہادر پولیس آفیسر رانا محمد رمضان نے جام شہادت نوش کیا جبکہ کانسٹیبل قیصر چھٹہ زخمی ہو کر غازیوں کی فہرست میں شامل ہوئے، اس کے بعد کچہ بھونگ کی پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں نے ہلاک ساتھیوں کا بدلہ لینے کے لیے رات کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا جس میں کانسٹیبلان طارق، امتیاز اور جہانگیر رتبہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں ڈاکوؤں کی اس واردات کے بعد اے ایس پی بھنوگ ایاز خان اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ جبران جیراڈ اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈاکو سمندر اندھڑ کو فائرنگ کے تبادلہ میں انجام تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے بہادر سپوتوں کے قاتلوں، دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کا انجام نوشتہ دیوار ہے پولیس اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لے گی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کے امین ہیں ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، شہداء پولیس محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہیں ان کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جائے گا ، ڈی پی او رحیم یارخان عمران احمد ملک نے کہا کہ کچہ کریمینلز کے خلاف مزید طاقت و حکمت عملی کے ساتھ نبرد آزما ہوا جائے گا کچہ میں عوام کی جان و مال کے دشمنوں اور پولیس پر حملہ آور ہو کر نقصان پہنچانے والوں کو اپنا انجام بھگتنا ہی ہو گا، اس موقع پر کچہ ماچھکہ اور بھونگ کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مذکورہ بالا افسران کے ساتھ …