ضلع میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اور دیہات کی صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا گیا

رحیم یار خان(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی اور”ستھرا پنجاب پروگرام“کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اور دیہات کی صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری اصغر علی، ڈی ایس پی پیٹرولنگ ہائی وئے پولیس جام اللہ یار سیفی سمیت ریسکیو 1122، ہائی ویز، لوکل گورنمنٹ،ضلع و میونسپل کمیٹیز او ردیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ہدایت کی کہ ضلع میں حادثات کی روک تھام کے لئے تکنیکی کمیٹی کی جانب سے نشاندہی کردہ پوائنٹس پر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات بارے آئندہ اجلاس میں آگاہ کیا جائے جبکہ 90فیصد کم عمر ڈرائیور، موٹر سائیکل سواروں کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنے کے لئے تعلیمی اداروں میں آگہی سیمینار منعقد کیئے جائیں جبکہ والدین بھی کم عمر بچوں کو کار، موٹر سائیکل دینے دے گریز کریں۔انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس، پنجاب ہائی وئے پیٹرولنگ پولیس کو ہدایت کی کہ ایکس لوڈ منیجمنٹ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں جبکہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ بھی اجلاس میں شیئر کی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تما م بس اسٹینڈز پر صفائی ستھرائی اور مسافروں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام یونین کونسلز میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔
اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی، ریسکیو 1122کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ ضلع میں 985ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 90فیصد موٹر سائیکل سواروں یا کم عمر ڈرائیورز کے باعث پیش آئے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں حادثات کا باعث بننے والے78پوائنٹس کی ڈسٹرکٹ ٹینیکل کمیٹی نے نشاندہی کرتے ہوئے محکمہ ہائی ویز کو ان مقامات پر کیٹ آئی، زیبرا کراسنگ، آگہی بورڈ و دیگر اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس پر محکمہ کی جانب سے عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے موٹر سائیکل سے خود ساختہ تیار ہونے والے سواری و لوڈر رکشوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور ضلع میں 2646رکشوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ہائی وئے پولیس نے ضلع سے گزرنے والی14شاہرات پر دوران چیکنگ ایکسل لوڈ منیجمنٹ کی خلاف ورزیوں پر1174چالان اور 50لاکھ50ہزار جرمانہ،17مقدمات درج کئے ہیں۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بنوائے جا رہے ہیں۔

اشتہار درج ذیل ہے